Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمیٹی کی ہدایت کے باوجود وزارت خزانہ آزادکشمیر حکومت کے ساتھ میٹنگ نہ کر سکی

آزاد کشمیر حکومت کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر کمیٹی کی ہدایت کے باوجود وزارت خزانہ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ میٹنگ نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ نہ کرنے پر ارکان کمیٹی نے اظہار برہمی کیا، سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ کشمیرکے مسائل پر ابھی تک میٹنگ نہیں ہو سکی۔  وزیر خزانہ کی خاصی مصروفیات رہی ہیں۔ میری آج چیف سیکرٹری آزاد کشمیرسے بات چیت ہوئی ہے۔

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سوموار یا منگل کو ہم میٹنگ رکھیں گے جبکہ سینیٹردلاورخان نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے کہ ابھی تک میٹنگ نہیں کی گئی۔ سینیٹرمحسن عزیز نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ اجلاس میں اہم تحفظات ہمارے سامنے رکھے تھے۔ اگر 25 دنوں میں معاملے پر اجلاس ہی نہیں تو یہ مایوسی کی بات ہے۔

 چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ایک سب کمیٹی بنا دی جائے۔ وزارت نے آزاد کشمیر حکومت کے مسائل حل کرنا ہیں۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ہم اپنے فسکل اہداف سے باہر نہیں جا سکتے۔ جو ممکن ہوا ضرور کریں گے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے سبب کیا ہم آزاد کشمیر کی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔ ہمیں آزاد کشمیر کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔

سینیٹردلاور خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام ہماری غیرسنجیدگی پر کیا کہے گی۔ وزیر خزانہ کی مصروفیات اپنی جگہ مگر کشمیر کا مسئلہ زیادہ اہم ہے۔

سنیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگرآزاد کشمیر میں خوشحالی نہیں ہوگی تو مقبوضہ کشمیرکی عوام کیسے ادہر آنا چاہے گی۔ سنیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج بیرونی فنانسنگ میں 4 ارب ڈالر کا گیپ آیا ہے۔ معاشی صورتحال پر بڑے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج وزیر خزانہ کو یہاں آ کر بریفنگ دینا چاہیے تھی جبکہ سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پہلے اس مسئلے بات کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version