Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی کوریا کی پولیس کا منشیات کی تحقیقات میں امریکی فوجی اڈوں پر چھاپہ

جنوبی کوریا کی پولیس نے 17 امریکی فوجیوں کے خلاف منشیات کے الزام میں امریکی فوجی اڈوں پر چھاپہ مارا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس 17 امریکی فوجیوں اور پانچ دیگر افراد سے تفتیش کر رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر فوجی ڈاک کے ذریعے مصنوعی چرس اسمگل یا استعمال کی تھی۔

یہ اقدام مئی میں کم از کم دو امریکی فوجی اڈوں پر چھاپوں کے بعد کیا گیا، جن میں کیمپ ہمفریز بھی شامل ہے، جو اس کا سب سے بڑا بیرون ملک اڈہ ہے۔

پولیس نے ایک فلپائنی اور ایک جنوبی کوریائی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ استغاثہ تمام 22 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات کا جائزہ لے رہا ہے۔

امریکی فوج کے انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے ایک خفیہ اطلاع کے بعد کوریائی حکام نے چار ماہ تک تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

امریکی میڈیا نے جنوبی کوریا کے ایک سینیئر جاسوس چا من سیوک کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکی فوجیوں کی جانب سے کیے جانے والے یہ سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔

جنوبی کوریا کی پولیس اور امریکی فوج کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن کے مشترکہ چھاپوں میں 22 مشتبہ افراد کے گھروں سے 77 گرام مصنوعی بھنگ، ویپنگ کے لیے استعمال ہونے والے 4 کلو گرام سے زائد ‘مخلوط مائع’ اور مجموعی طور پر 12 ہزار 850 ڈالرنقد برآمد ہوئے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی فوج کی پوسٹل سروس کے ذریعے ملک میں مصنوعی چرس اسمگل کی جسے سڑکوں پر کے ٹو اور اسپائس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں سے پانچ فوجیوں سمیت سات افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ منشیات کی فروخت میں ملوث تھے، 12 استعمال کنندگان تھے اور تین مڈل مین کے طور پر کام کرتے تھے۔

پولیس نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک فوجی کی بیوی اور ایک اور فوجی کی منگیتر بھی اس میں ملوث ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version