آذربائیجان کے سفیر نےکہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق ہر لحاظ سے بےمثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز و سمندری امور شاہد اشرف تارڑ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر نےکہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق ہر لحاظ سے بےمثال ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کرنے کے بعد ہم دونوں ممالک کو ریلوے اور روڈ سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے،ہم پاکستان کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کا حصہ بنا کر تمام علاقائی ممالک سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے مزید کہا کہ پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات دے دی ہیں، وقت آگیا ہے کے اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلا جائے۔
نگراں وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز و سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے گی، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک مل کر بہت جلد ان تجاویز کو عملی شکل دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
