Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف خصوصی قوانین بنائے گئے۔

انوار الحق نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کے تحت اقلیتوں پرزمین تنگ کی جارہی ہے، بھارت خطے میں دہائیوں سےدہشت گردی کے فروغ کا باعث رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوتوا سوچ خطے سے نکل کر عالمی سطح پر عیاں ہوچکی ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پاکستان متاثر ہوا، ہندوتوا سوچ کے خلاف اب مغرب کوجاگ جاناچاہئے۔

انوار الحق کا کہنا تھا کہ لندن میں مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، یہ تاثر دینا نہیں چاہتےکہ کسی کے ساتھ یا خلاف ہیں، نگراں حکومت اپنا کام آئین وقانون کے دائرے میں کرےگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی سیاسی لیڈر کو ٹارگٹ کرنا نہیں چاہتے،نواز شریف کی واپسی سے متعلق وزارت قانون سے رائے لی جائیگی جبکہ نوازشریف کی واپسی پر تمام اقدامات قانون کے مطابق کئے جائیں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کردے گا، فوج کی نگرانی میں انتخابات کافیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version