نگران وزیراعلیٰ سندھ نےکہا ہے کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکرنڈ میں ہونے والے واقعہ دکھ بھرا ہے، انکوائری رپورٹ کرکے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سکرنڈ واقعہ پر انکوائری کمیشن مجھے چار دن میں رپورٹ کرے گی، امید کرتا ہوں سکرنڈ دھرنا ختم کردیا جائے گا، ہماری پوری کوشش جاری ہے، صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 12 ربیع الاول کے متبرک دن میں سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، آج کے دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، آج عہد کرتے ہیں ہم اپنے دین کی خدمت کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ ہماری قوم بہت سی قربانیاں دے رہی ہیں، آج کے دن امن و امان اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا کریں، امید کرتا ہوں ہمارے ہم وطن بھی حضور کے بتائے اصولوں پر چلیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
