قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں کی فنی خرابیوں میں مسلسل اضافہ سامنے آرہا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت صحیح طریقے سے نہیں کی جارہی۔ سعودی عرب جانے والی پروازوں میں مسلسل خرابی پیدا ہورہی ہے، ایک طیارے کے اوپر پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
بوئنگ777کے دو طیارے جو سعودی عرب کے لئے آپریٹ ہورہے ہیں ان میں مسلسل فنی خرابی پیدا ہورہی ہے،جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760کے اے پی یو میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
طیارہ اڑان بھرنے کیلئے بورڈنگ برج سے پش بیک ہورہا تھا کہ معاون پاور یونٹ(اے پی یو) ہیٹ اپ ہوگیا، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر فائر بوٹل کا استعمال کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا تھا فائر بوٹل پاکستان سے روانہ کردی گئی ہیں اور طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے، پرواز 24گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کا یہ دوسرا 777بوئنگ طیارہ ہے، سیالکوٹ سے جدہ جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں بار بار اسموگ وارننگ آئی تھی، مسافروں کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق جدہ سے لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
