سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گردوں کے سرکی قیمت بھی مقرر، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے پی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے مزید انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر شائع کردی۔ مطلوب دہشت گردوں کے سرکی قیمت بھی مقرر، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں بنوں اور لکی مروت سے تعلق والے ملزمان شامل ہیں۔ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر شائع کردیں
دہشت گردوں کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ تک مقرر
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #CTD pic.twitter.com/JtSvS7STmb— BOL Network (@BOLNETWORK) September 30, 2023
محکمہ انسداد دہشت گردی نے مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی، رپورٹ کے مطابق 31 دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم بھی مقررہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر3 لاکھ سے 50 لاکھ تک انعامی رقم مقررہے، مطلوب دہشت گردوں میں 15 کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، مطلوب دہشت گردوں میں 13کا لکی مروت جبکہ دو کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جا ئے گا، اس سے قبل 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
