بھارت میں منعقدہ کیپٹنز ڈے کی تقریب کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بریانی سے متعلق جب سوال پوچھا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
بھارت کے سابق کوچ اور تقریب کے میزبان روی شاستری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے سوال کیا کہ بابر بریانی کیسی تھی؟ جس پر بابراعظم اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور جواب دیا کہ ’’ہم 100 مرتبہ بتا چکے ہیں۔
بابراعظم نے جواب میں مزید کہا کہ ’’بریانی کافی اچھی رہی اور حیدرآباد سے متعلق یہ سن رکھا تھا کہ بریانی اچھی ہے، اس لیے ہم نے زیادہ بریانی ہی کھائی اور وہ کھاکر بہت چھا لگا۔
Babar Azam about Biryani of Hyderabad.#BabarAzam | #WorldCup2023
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) October 4, 2023
واضح رہے کہ ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے قومی ٹیم کے کپتان حیدر آباد سے خصوصی طیارے میں احمد آباد پہنچے تھے جہاں ان کی بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت دیگر ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات بھی ہوئی۔
