Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے چین کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ”خطے میں امن، سلامتی اور اس سے آگے: پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، موجودہ حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بحالی اور تجارت کو فروغ دینے پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، ہم دیگر ہمسایوں کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ مختلف مسائل ہیں مگر ہمیں آگے بڑھنا ہے، ہم اپنا جغرافیہ اور اپنے ہمسایوں کو تبدیل نہیں کر سکتے، تنازعات سے نکلنا ہمارے مفاد میں ہوگا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معیشت کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی، ہمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version