Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیر منصوبہ بندی کی چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے جنرل منیجر سے ملاقات

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ ہوہیا سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ ہوہیا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی اور چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے وفد کے مابین توانائی، گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی کاوشوں کو سراہا۔

سمیع سعید نے کہا کہ چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں آزاد پتن منصوبہ، سک کناری، نیلم جہلم و مہمند ڈیم جیسے منصوبے شامل ہیں اور یہ تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے موجودہ حکومت کی جانب سے چین کی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version