Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

21 اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سورج طلوع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی وکلا برادری کے ساتھ مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، ایٹم بم دیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جبکہ نواز شریف نے اس ملک کی معاشی ترقی کی تعمیر نو کی بنیاد ڈالتے ہوئے اربوں ڈالر کا سی پیک تحفے میں دیا۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ 21 اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سورج طلوع ہو گا، ہم سب نواز شریف کے ورکر ہیں اور ہم اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اپنے وطن میں قدم رکھنے سے مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا جبکہ قائد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version