Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضروری ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لایا جائے، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے بہت قریب ہیں، ضروری ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ امید ہےوفاقی اورصوبائی حکومتیں کھیل میں کرداراداکرینگی، بدقسمتی سے ہمارا سیاسی کلچر خراب ہوا ہے، بدقسمتی سے سیاست کھیل میں بھی آگئی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امید ہے فٹبال کے مسائل ختم ہونگے، پاکستان میں فٹبال کو اہمیت حاصل ہے، فٹبال اشرافیہ کانہیں، محنت کشوں کا کھیل ہے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمدہ کھیل پر کمبوڈیا کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، آج کھیل اور فٹبال کی فتح ہوئی ہے۔

ادھرفیفاورلڈکپ2026 کے مقابلوں میں پاکستان نے کمبوڈیا کو0-1سے شکست دےدی۔

پاکستان نےفیفاورلڈکپ2026کےدوسرےراؤنڈکیلئےکوالیفائی کرلیا، میچ کاواحدفیصلہ کن گول ہارون حمیدنے68ویں منٹ میں کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version