Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ نوازشریف کے 24 اکتوبر تک دائمی وارنٹ معطل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دائمی وارنٹ معطل کردیے۔

تفصیلات کے مطاق توشہ خانہ نیب کیس میں غیر قانونی طریقے سے گاڑیاں لینے کے معاملے پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت نوازشریف کے وکیل نے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف میڈیکل بنیادوں پر بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کی پٹیشن آج تک لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے 24 اکتوبرتک دائمی وارنٹ معطل کردیے اوروطن واپسی پرنوازشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں 24 اکتوبرتک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا کہ نوازشریف کو پاکستان پہنچنے پرگرفتارنہ کیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی جبکہ نوازشریف کے وکیل امجد پرویزعدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیے، ان کے علاوہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکوٹر نعیم سنگیڑا بھی پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ آپ کب سے اس کیس سے منسلک ہیں؟ جس پرنعیم سنگیڑانے جواب دیا کہ تین سال سے نیب میں ہوں اپیل میں بھی پیش ہوتا رہا ہوں، عدالت نے نوازشریف کو سرنڈر کرنے پر اپیل بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا نیب کو نوازشریف کی حفاظتی ضمانت پر اعتراض ہے؟ جس پرنیب کے پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ نیب کو نوازشریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے پوچھا کہ آپ کو یہ ہدایات کس نے دی ہیں؟ جس پرنعیم سنگیڑا نے جواب دیا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ جو ہدایات آپ کو ملی ہیں وہ تحریری طور پردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نوازشریف کو 24 اکتوبرکو عدالت میں پیش ہوں اورحکم دیا کہ نوازشریف کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version