فلسطین کے علاقے غزہ کے نہتے شہریوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت دنیا کو دکھانے والے 16 صحافی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی کا پردہ چاک کرنے والے صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں اور اب تک 16 صحافی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں فلسطین کے غزہ سمیت دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حماس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد سے اب تک اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ اور دیگر علاقوں میں عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں۔
اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری بربریت کی میڈیا کوریج پر اسرائیلی حکومت تلملا اُٹھی ہے، اور دنیا کے سامنے سچ دکھانے کی پاداش میں متعدد فلسطینی اور عرب اور دیگر غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔
صہیونی فوج نے دنیا کو ان کا مکروہ چہرہ دکھانے کی پاداش میں 20 سے زائد صحافیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صہیونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔
غیر جانبدار صحافیوں کی غزہ سے موصول ہونے والی چشم کشا خبروں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد بچے اور 1600 سے زائد خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
