Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ہم آواز ہیں، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ فلسطین کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ہم آواز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر ہونے والی بربریت اور ظلم کے خلاف ہم اپنی اپنی شناخت پر اختلافات سے ہٹ کر ایک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ کو اپنے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے لیکن حضور صہ نے ہمیں رب کا راستہ دیکھایا اور ہم اللہ کے رسول کے کھنے پر ایمان لائے اور مقدس کتاب پر ایمان لائے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج فلسطین میں نہتے مسلمان خواتین، نوجوان اور بچے ظلم کا شکار ہورہے ہیں، وہاں ہسپتالوں پر بم گرائے جارہے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم یہ نئی بات نہیں ہے لیکن تاریخ میں پہلی بار اسرائیلیوں کو یہودیوں کو بھی مرنا پڑرہا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے مسلمان اگر آج ایک نہیں ہوئے تو کب ہوگے وہ تو کامیاب ہیں جو جام شہادت نوش کر کے جنت میں جارہے ہں۔یہ آج عالم اسلام کا سخت امتحان ہے ، اللہ اور اس کا رسول پوچھے گا کے آپ نے فلسطینی مسلمانوں کے لئے کیا کیا؟

سید مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنی اپنی سیاسی شناخت ناراضگیوں اور اختلافات کو بہلا کر ہم تمام مسلمانوں کو آواز لگائے، سیاسی اختلاف بھول کر آج دنیا کو بتائے کہ ہم فلسطین کے معاملے کی تو ہم ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول اور بیت المقدس کی جب بات آئے گی تو ہم بتادیں کہ ہم ایک پیج پر ہیں، رب آج دیکھ رہا ہے کہ ہم نے امتی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔آج مسلمان سب اختلاف ختم کرکے سوچے اور ایک ہوجائے، فلسطین کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ہم آواز ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے بس میں جو بھی کچھ ہے وہ ہم کو کرنا چاہیے، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کو بہرپور طریقے سے مسلم ممالک سے اختلافات ختم کرکے آواز بننا چاہیے جبکہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کی سب پراڈکٹس اور سروسز کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version