نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومتِ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ معذوری کا باعث بننے والا پولیو وائرس بچوں کی صحت کو خطرے سے دو چار نہ کرے۔
ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں، کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
ملک کے گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس بھی سامنے آیا تھا۔
سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔
حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن پشین اور کوئٹہ، خیبر پختونخوا میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
