Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ بار کےسالانہ انتخابات کےلیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

سپریم کورٹ بار کے 31 اکتوبر کےسالانہ انتخابات کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ 

پروفیشنل اورحامد خان گروپ کےحمایت یافتہ صدارتی امیدوارمیاں عبدالقدوس میدان میں ہیں جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوارشہزاد شوکت کو انڈیپنڈنٹ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

3 ہزار سات سو 56 وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، کل 17 نشستوں کےلئے 38 امیدوارمیدان میں ہیں۔

سپریم کورٹ بارکے انتخابات کیلئےملک بھر میں 12 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

چئیرمین الیکشن بورڈ چوہدری افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version