روس کی ریاست داغستان میں غزہ کے خلاف اسرائیلی مظالم کے ردعمل میں ہزاروں افراد نے ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف ہزاروں مظاہرین داغستان کے شہر ماکاچ کلا کے ہوائی اڈے میں داخل ہو گئے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے، مظاہرین تمام سیکیورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے پہلے ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہوئے اور پھر انہوں نے رن وے پر موجود طیارے کا رخ کیا۔
مظاہرین نے ایئرپورٹ کی عمارت کے تمام کمروں کی تلاشی لی، ایئرپورٹ حکام مظاہرین کو یہودی نہ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔
🛑 تل ابیب سے پرواز کی آمد
🔴 داغستان میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ائر پورٹ پر دھاوا بول دیا ۔
🔴پرواز سے اترنے والے اسرائیلیوں کو تلاش کرنے لگے
لوگوں نے ایئرپورٹ کے سیکیورٹی بیریئرز توڑتے ہوئے جہاز کا گھیراؤ کر لیا
🔴 لوگوں نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف… pic.twitter.com/CsnbEYVnO1— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 29, 2023
مظاہرین نے اسرائیل کے شہر تل ابیب سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی لی، ان کے پاسپورٹ اور فون چیک کئے، جبکہ یہودی ہونے کے شک میں ایک مسافر کو گھیر لیا۔
روس نے داغستان میں ہونے والے اس واقعے پر کہا ہے کہ اس کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔
کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی روسی علاقے داغستان کے دارالحکومت میں ایک ہوائی اڈے پر اسرائیل مخالف ہجوم کی طرف سے دھاوا بولنا بیرونی اثر و رسوخ کا نتیجہ تھا۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
