Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاگیرداروں سے سندھ کی عوام کو ہم آزاد کروائے گی،راشد سومرو

جمیعت علمائے اسلام سندھ کے  جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جاگیرداروں سے سندھ کی عوام کو ہم آزاد کروائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام سندھ کے  جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے سجاول میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی باتین کرنے والے حکمرانوں فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، سندھ کو اپنی جاگیر سمجھنے والے اسرائیل کے بیٹے ہیں، اگر ہماری حکومت اجازت دے تو سر پہ کفن باندھ کر قبلہ اول کی حفاظت کے لئے نکل پڑیں گے۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ ان کو کہنا چاہتا ہوں سجاول کو اپنی جاگیر مت سمجھو، سندھ کی ماؤں نے اپنے بچوں کو غلامی کے لئے پیدا نہیں کیا، جاگیرداروں سے سندھ کی عوام کو ہم آزاد کروائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں کروڑوں روپے کی نوکریاں فروخت کی گئی ہیں اور میرٹ پے ڈاکا ڈالا گیا ہے جبکہ سندھ کی زمینیں سندھ کے وسائل اور  زخائر ایسے بیچے جارہے ہیں جیسے انکے باپ کی جاگیر ہو۔

راشد محمود سومرو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کندھ کوٹ، کشمور ، گھوٹکی، شکارپور میں معصوم لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کے ڈاکوؤں کو وڈیروں کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سجاول پولیس کا سالانہ اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود بدامنی عروج پر امن و امان قائم نہیں ہو رہا، سندھ میں 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، 3 ہزار سے زائد اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ امداد کے نام پر سیلاب متاثرین کے اربوں روپے ہڑپ کرلئے گئے، اتحادیوں کے تعاون سے سندھ میں اگلی حکومت جمعیت علماء اسلام بنائے گئی، اعلان کرتا ہوں سندھ میں اگلا اقتدار جمعیت علماء اسلام کا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version