لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پٹیشن کی بحالی کیلئےدرخواست کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کےلئے طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ عوامی نوعیت کے معاملے میں آئینی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوکرعدالت کی معاونت کریں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے دوصفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جبکہ درخواست گزارنبیل جاوید کاہلوں نے دلائل دیے۔
وکیل درخواست نے مؤقف اختیاار کہا کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے۔ نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی۔
درخواست گزارنبیل کاہلوں کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات کرلئے۔ قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے۔ استدعا ہے کہ درخواست بحال کرتے ہوئےنگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
