Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک نازک ترین مراحل سے گزر رہا ہے، ملک میں ہوشربا مہنگائی ہے، قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، ہم نے پنجاب کی 12 کروڑ عوام کو آٹا سستے داموں دیا تھا، اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو مسلم لیگ ن لوگوں کے ریلیف کی کوشش کرے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے واقعات کو دیکھ کر دل دکھتا ہے، چھوٹے بچوں کو مارا جا رہا ہے، فلسطینیوں کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے لہذا فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان ہونا چاہیے۔

حمزہ شباز نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ معیشت کی گاڑی کو چلانے کے لئے سب کو زور لگانا چاہیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شباز شریف نے مزید کہا کہ جو بھی جماعت اقتدار میں آئے اسے معاشی ایجنڈ ادینا چاہیے، دس سال کا ایسا معاشی ایجنڈا جسے آئینی تحفظ حاصل ہو۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version