نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ امید ہے نئے نگراں وزیراعلیٰ الیکشن کے انعقاد میں آئینی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
انوار الحق کاکڑ نےکہا کہ سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ امید ہے نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کے انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدےکا حلف اٹھالیا
خیبرپختونخوا کے نو تعینات نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنر پشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔
گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہےکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد آج گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دی تھی۔
گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی خلا پیدا ہوگیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
