Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین، عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چین کے شمالی صوبے شانسی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لولیانگ شہر میں یونگجو کوئلہ کمپنی کی ایک چار منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 50 منٹ پر آگ لگی۔

پولیس نے نامعلوم تعداد میں لوگوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور واقعے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو حکام نے 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

قبل ازیں چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا تھا کہ 63 افراد کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے جن میں سے 51 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسپتال لے جانے والوں میں سے کسی کی موت ہوئی ہے یا نہیں۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو سائٹ کمانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس نے نامعلوم تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور آگ لگنے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عمارت کوئلہ کمپنی کے ہیڈکوارٹر کی تصاویر سے مماثلت رکھتی ہے جو اس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

فوٹیج میں ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں کو عمارت کے داخلی دروازے پر کھڑے فائر ٹرک کے باہر حفاظتی لباس پہننے کی دوڑ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایشیا بحرالکاہل کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود چینی صدر شی جن پنگ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات کے لیے تمام کوششوں کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version