Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا

حکومت نے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی، نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کابینہ نے حج پالیسی  منظور کی ہے،وزیراعظم کی حج پالیسی پر رہنمائی پر شکرگزار ہوں، سعودی حکام اور سعودی وزیر حج نے ہم سے بہت تعاون کیا، کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج اگلے سال کی نسبت سستا ہو۔

 انیق احمد نےکہا کہ حج پالیسی 2024پر بہت کام ہوا ہے ، وزارت چاہتی تھی کہ کچھ بہتری ہوجائے اس لئے اس سال  1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا جبکہ اس سال حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدینہ میں 8 دن کی بجائے 4 دن رہنا چاہے تو حج پیکچ مزید 30،35 ہزار کم ہو جائے گا، حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں ،60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے، مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے، آپ ہمیں جلدی پیسے ادا کریں تاکہ آپ کو بہترین جگہیں ملے،27 نومبر سے  12 دسمبر تک جج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو موبائل اپلیکیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے جبکہ نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن چلے گی،حاجی دوران حج لاتعداد کالز پاکستان کر سکیں گے جس میں 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکچ ہوگا۔ کم دورانیے والا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے،شارٹ حج میں عازمین 20،21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ پاکستان کو ملا ہے، حج پالیسی 2024 پر تین ماہ میں بہت محنت کی، نگران حکومت میں ہم سے اچھے کام ہوجائیں تو حجاج کی دعائیں ملے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت 2024 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version