Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، صحت مند ماحول میں پرورش پاکر ہی وہ معاشرے کا کارآمد فرد بن سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ان اقوام نے ترقی کی جن قوموں نے بچوں کے حقوق کے لئے کوششیں جاری رکھیں، ہمیں بھی اس قیمتی سرمائے کی بہترین تربیت کرنے کا عزم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انکے تحفظ اور بہتر پرورش و تربیت کے لئے عملی اقدمات اُٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ معصوم بچوں سے مشقت لینا غیر انسانی سلوک ہے اسکی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، بچوں کے روشن مستقبل کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے گزشتہ ادوار میں بچوں کے تحفظ کے لئے کئی اقدمات اُٹھائے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version