آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے قابل تکریم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح عبداللہ بن محمد حمید کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی اور فلسطینی و کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات، آرمی چیف اور امام کعبہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر#BOLNews #Armychief pic.twitter.com/REA2jzoesR
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 24, 2023
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقدس مقامات ہیں، مسلمانان عالم خادم الحرمین الشریفین کے لئے بھی دلوں میں بے پناہ احترام رکھتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت ہے، دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن وبھائی چارے کا مذہب ہے،غلط تشریح کی گنجائش نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
