Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2018 کا الیکشن سلیکشن تھا الیکشن نہیں ،حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سال 2018 کا الیکشن سلیکشن تھا الیکشن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات میں اتحاد کی بات ہوئی، ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018کا الیکشن سلیکشن تھا الیکشن نہیں ، ملک میں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ماضی کا حصہ بن گیا، فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر بن سکتے ہیں تو ملک کے صدر کیوں نہیں؟ میری خواہش ہےکہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم بنیں۔

رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جے یوآئی 18ویں ترمیم کا دفاع کرےگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version