Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپنسر آئی اسپتال امراض چشم کے حوالے سے کراچی کا قدیم ترین اسپتال ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپنسر آئی اسپتال امراض چشم کے حوالے سے کراچی کا قدیم اور اہم ترین اسپتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر سید افضل زیدی ، ٹاؤنُ چیئرمن  لیاری اور یو سی چئیر منز کے ہمراہ اسپنسر آئی اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری چیک کی اور او پی ڈی رجسٹر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے یوسی چیئرمین پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی ایک ہفتے میں اسپتال کی کارکردگی کے متعلق اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ اسپنسر آئی اسپتال کے تمام وارڈز کو مکمل طور پر فعال ہونا چاہئے، اسپتال میں آنکھوں کے آپریشن کے لئے دستیاب سہولیات سے استفادہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپنسر آئی اسپتال امراض چشم کے حوالے سے کراچی کا قدیم اور اہم ترین اسپتال ہے، ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم اس قدیم اسپتال کا مکمل فعال نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی افسران، ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، اسپنسر آئی اسپتال کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا تاکہ یہاں شہریوں کو سہولیات مل سکیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version