Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس سے جھڑپ میں میجر سمیت سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا ہلاک

حماس سے جھڑپ کے دوران سابق اسرائیلی آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کے بیٹے گال آئزن کوٹ سمیت ایک میجر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ اسرائیلی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

دوسری جانب خان یونس میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی میجر بھی ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں  جس میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

جب کہ 63 صحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 56 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور 3 لبنانی شامل ہیں. اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید  ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version