الیکشن 2024؛ کراچی پولیس کی کیا تیاریاں ہیں؟ ایڈیشنل آئی جی کا مؤقف سامنے آگیا۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے ہماری تیاریاں پوری ہیں، الحمدللہ الیکشن اپنے وقت پر ہورہے ہیں، کراچی کی 45 ہزار نفری کو استعمال کیا جائے گا۔
خادم رند نے کہا کہ 8 ہزار 6 سو 11 اور لوگ ہم نے گورنمنٹ سے مانگے ہیں، خواتین پولیس میں ہمیں سیرئیس شارٹیج ہے کراچی میں، ہم نے گورنمنٹ سے اسکول ٹیچرزپولیو ورکز کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تین ہزار کے قریب سیکیورٹی گارڈز کو بھی رکھیں گے، تین دن کے لیے خصوصی طور پر تعیناتیاں کی جائیں گی، 8 ہزار 6 سو کی کمی کا سامنا ہے جس پر درخواست کی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتےہیں۔
خادم رند کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیع ہوتی ہے فوری طور پرپہنچا جائے، غیرجانبدارانہ طریقے سے اس پر ایکشن لیا جائے، جو بھی شرارت کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے، اس مرتبہ جھگڑے فسادوں کی بہت زیادہ خبر نہیں ہے، لیکن پولیس تیار ہے الیکشن کروانے کے لیے۔
