Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نویداشرف کی تھائی لینڈمیں انڈین اوشین نیول سمپوزیم میں شرکت

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تھائی لینڈ میں آٹھویں انڈین اوشین نیول سمپوزیم میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحرِ ہند میں تھائی لینڈ میں آٹھویں انڈین اوشین نیول سمپوزیم میں امن و امان اور اراکین کی پائیدار ترقی کیلئے بلیو اکانومی سےمتعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں مختلف ممالک کے وفود، بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پرسربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز، کمانڈر انچیف رائل تھائی نیوی، کمانڈر رائل عمانی بحریہ، فرانس کے چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈر ایرانی بحریہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سربراہ پاک بحریہ نے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر انچیف، فلیٹ کمانڈر آف رائل نیوی برطانیہ اور وائس چیف آف میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس جاپان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، سربراہ پاک بحریہ نے بلیواکانومی کے فروغ کے لیے بحر ہند کے ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

پاکستان 2014 سے انڈین اوشین نیول سمپوزیم کا سرگرم اور اہم رکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version