Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے غزہ کے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈا کو بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اوچا کی جیما کونل نے بتایا کہ انہوں نے پیر کے روز وسطی غزہ کے الاقصیٰ اسپتال میں جو کچھ دیکھا وہ مکمل قتل عام تھا۔

جیما کونل نے کہا کہ بہت سے شدید زخمی وں کا علاج نہیں کیا جا سکا کیونکہ اسپتال “مکمل طور پر اوور لوڈڈ” تھا، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ پر بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کے خلاف لڑائی کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے پیر کی صبح غزہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں اسرائیل کی فوجی مہم ختم ہونے کے قریب بھی نہیں ہے۔

ان کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں کی شدت کم کرنی چاہیے۔

ایک اور پیش رفت میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی مسلح افواج نے اربیل ایئر بیس پر حملے کے جواب میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف عراق میں فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ کتائب حزب اللہ گروپ اور اس سے وابستہ افراد کی تین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ملیشیا کی جانب سے عراق اور شام دونوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اپنے عوام اور تنصیبات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا۔

غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے بعد علاقے میں کتائب حزب اللہ اور دیگر مسلح ملیشیا کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version