Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا

جمیعت علمائے اسلام نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبر پختونخواہ سے قومی اسمبلی کے لئے شاہدہ اختر علی ، نعیمہ کشور، حناء بی بی  اور صدف یاسمین کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ سے زرین بی بی، بلوچستان سے عالیہ کامران  مرتضی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔

ترجمان جے یو آئی  نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے لئے حناء اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھو جب کہ پنجاب اسمبلی کے لئے عاتکہ امیر حمزہ ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم شامل  ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ صوبہ کے پی سے ریحانہ اسماعیل ،عاصمہ عالم ،ستارہ آفرین ،ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ جب کہ صوبہ بلوچستان سے شاہدہ رؤف ،صفیہ زوجہ مفتی فضل الرحمان، معصومہ احمد بلوچ اور بی بی زلیخہ بنت مولانا امیر زمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version