Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلوں پر10جنوری تک فیصلہ ہوگا

الیکشن ٹربیونل کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے۔

پشاورالیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کریگا، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے لئے نامزد ججز اپیلوں کو سنیں گے۔

جسٹس شکیل احمد پشاور کے لئے الیکشن ٹربیونل جج ہیں۔ جسٹس نعیم انور مینگورہ بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج مقرر ہیں۔

جسٹس کامران حیات ایبٹ آباد اور جسٹس فہیم ولی ڈی آئی خان بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج ہیں، جسٹس فضل سبحان ہائیکورٹ بنوں بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version