پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سماجی رہنما اور رکن امن کمیٹی سید علی مہدی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 فیصل ٹاؤن میں سماجی رہنما اور رکن امن کمیٹی سید علی مہدی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کے متولیان اور شیعہ برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کے متولیان اور شیعہ برادری کے رہنماؤں کے درمیان علاقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امام بارگاہ زینب گرین ٹاؤن کے متولی سید حسین ترمذی، امام بارگاہ حویلی الف شاہ کے متولی سید جوار حیدر اور رکن شیعہ علماء کونسل قاسم علی قاسمی نے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امام بارگاہ بلاک سیداں کے متولی شاہد عباس کاظمی، امام بارگاہ قصر سکینہ اسلام پورہ کے متولی خرم رضوی اور امام بارگاہ کوٹھے پنڈ کے متولی محمد اصغر نے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شیعہ رہنما سید علی مہدی نقوی، سید فخر عباس نقوی، اسد علی، سید محسن ظہیر زیدی اور حسین علی اختر نے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شیعہ رہنما سید زوار حیدر، اصغر علی، حسن رضوی، زین زیدی، محبوب بٹ، امداد رضوی، اعجاز رضوی اور خرم رضوی کی بھی ملاقات ہوئی۔
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلم گل، فیصل میر، عزیزالرحمان چن، ندیم افضل چن، قاسم گیلانی اور سید ندی عباس کاظمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
