Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، سیکڑوں لاپتہ

جاپان میں نئے سال کے موقع پر آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں اب بھی لاپتہ ہیں۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 7.6 شدت کے زلزلے نے جاپان کے مغربی ساحل کو نشانہ بنایا جس سے ہوکوریکو کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور 22,000 گھروں سے بجلی کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

بارش کے باعث ملبے کو نکالنے کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 30 ہزار سے زائد افراد امداد کے منتظر ہیں۔

جبکہ منہدم عمارتوں کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش چھٹے روز بھی جاری ہے۔

اشیکاوا حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کی شام چار بجے تک مرنے والوں کی تعداد 110 تھی جو گزشتہ روز 94 تھی۔ تقریبا آٹھ سالوں میں آنے والے مہلک ترین زلزلے کے بعد 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرنے کے بعد وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ میں اس نقصان سے بخوبی آگاہ ہوں۔

یہ اعداد و شمار 2016 میں جنوب مغربی علاقے کوماموتو میں آنے والے 276 زلزلوں کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔

وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے سرکاری عہدیداروں سے کہا کہ وہ زلزلے سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی کوششیں تیز کریں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز امدادی عملے کی تعداد میں 400 سے 5400 تک اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ تباہ حال سڑکوں کی فوری طور پر بحال کی جا سکے جو امدادی سامان کی فراہمی میں حائل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version