Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے پر نوجوانوں کی جانب سے پر امن ریلی کا انعقاد

کراچی میں نوجوانوں کی جانب سے ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پرامن ریلی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ  کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی میں علاقائی سطح پر ہزارہ کلچر ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔

کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں جب کہ کراچی کے علاقے قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک نوجواں نے ایک پر امن ریلی نکالی جس میں ہزارہ کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر پر امن ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی، اس موقع پر بچے اور بوڑھے بھی شریک ہوئے جنہوں نے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

نوجونواں کی بڑی تعداد نے قافلے کی شکل میں قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پر امن مارچ کیا اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ نے پرامن ریلی کے کامیاب انقعاد پر ہزارے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر سے وجاہت علی ربانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنی شناخت اور کلچر کو پروموٹ کرنا ہے اور میں اس پر نوجوانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے  ہماری اس کاوش کو کامیاب بنادیا۔

دوسری جانب سید عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں تمام ہزارے والوں  کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہزارہ کلچر ڈے پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اس پر امن ریلی میں شریک ہوکر زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version