ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے جرائم کی سرپرستی کرنے ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرائم پر قابو نہ پانے اور جرائم کی سر پرستی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ، ایس ایچ او سائٹ سپر ھائی وے کو معطل کردیا ہے۔
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے کراچی رینج کے 15 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے جرائم کی سرپرستی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر شرقی کے 8 ھیڈ محرر اور 21 مزید پولیس اہلکار کو بھی معطل کر دیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی ضلعی غربی کے 7 ھیڈ محرر اور 8 اہلکاروں کو معطل کیا، جبکہ ضلعی جنوبی کے ایک ھیڈ محرر اور 11 اہلکار معطل کئے گئے ہیں۔
کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل 82 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔
اس کے علاہ کراچی رینج کے تینوں زون کے ساتھ ساتھ سی آئی اے، ٹریفک، اور سیکیورٹی کے6 اہلکاروں کے خلاف بھی معطلی کے احکامات جاری کیےگئے ہیں.
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ جرائم کی پشت پناہی کرنے والے افسران و اہلکاروں کو اختیار کے ناجائز استعمال پر سخت محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا.
ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاے گی.
