Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ  امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو پائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست کا مقصد امن کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version