Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی ایک اورقرار داد جمع کرا دی گئی، قراردادمیں کہا گیا کہ الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

 قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے جمع کرائی۔

سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی گئی۔

سینیٹرہدایت اللہ کی جانب سے قرارداد میں کہاگیا کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے۔

قرارداد کے متن کے مطابق انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version