بھارت کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے گمشدہ ٹرانسپورٹ طیارے کا ملبہ سمندر کی تہہ سے مل گیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ 2016 میں لاپتہ ہونے والے انڈین ایئرفورس کا ٹرنسپورٹ طیارے کا ملبہ سمند سے مل گیا ہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ 2016 کے حادثے کا امکان ہے۔
بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسے 2016 میں خلیج بنگال کے اوپر سے لاپتہ ہونے والے انڈین ایئر فورس کے اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے جس میں 29 افراد سوار تھے۔
وزارت ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ممکنہ حادثے کی جگہ پر اس طیارے کے ملبے کے شواہد ملے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسی علاقے میں کسی دوسرے لاپتہ طیارے کی کوئی دوسری ریکارڈ شدہ تاریخ نہیں ہے اور یہ ملبے کی طرف اشارہ کرتی ہے جو ممکنہ طور پر حادثے کا شکار ہونے والے آئی اے ایف اے این-32 کا ہے۔
