Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدرآباد: ایم کیو ایم نے قومی وصوبائی امیدواروں کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد سے 3 قومی اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر حتمی امیدواروں کا اعلان کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حیدرآباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار دیٸے۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 218 قاسم آباد سحر راشد، این اے 219 لطیف آباد سید وسیم حسین، این اے 220 دلاور قریشی ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر بھی امیدواروں نامزد کردیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم نے پی ایس 60 قاسم آباد پر ساجد علی مری، پی ایس 61 ٹنڈو جام راؤ افتخار راجپوت کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ جب کہ پی ایس 62 پر سابق ایم این اے انجینئر صابر قائم خانی، پی ایس 63 کامران شفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ پی ایس 64 پر راشد خان پی ایس 65 سے ناصر قریشی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version