خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات کے مطابق تھا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب میں کتنے افراد موجود تھے؟ ایک سال قبل شامل ہونے والے کو پارٹی کیلیے چنا گیا۔
خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی والے بند گلی میں آچکے انہیں راستہ نہیں مل رہا، پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، اگر انہیں عدلیہ پر یقین ہے تو عدالتی فیصلے کا انتظار کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ، جس نے عدلیہ کو بدنام کیا اس کوقانون کا سامنا کرناچاہیے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کھمبےکو بھی کھڑا کریں تو جیت جائیں گے، انہیں کہتا ہوں کھمبے کانشان ہی رکھ لیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جون سے اب تک گیلپ سروے میں عوامی رائے میں تبدیلی آئی، چند دنوں میں الیکشن کی گہماگہمی شروع ہوجائےگی۔
سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی الیکشن کےحق میں ہے،8 فروری کو الیکشن100 فیصد ہوں گے۔
