Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹلی کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اٹلی کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریس فرارس سے الوداعی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ و اقتصادی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا۔

نگران وزیراعظم نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی آئندہ ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے درمیان مائیگریشن، زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاحت میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اٹلی کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان زراعت ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں اٹلی کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران مثالی تعاون پر اظہار تشکر کیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم کو اپنی سفارتی مدت کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اٹلی کے سفیر نے اٹلی کی اقتصادی ترقی میں پاکستانیوں کے خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version