میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ویژن کراچی کی تعمیر و ترقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی ٰوہاب نے نہر خیام کی توسیع کے کام کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ ٰوہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر 500 ملین روپے لاگت آئے گی، ڈیڑھ کلو میٹر ڈرین اور ساڑھے6 میٹر سڑک کو توسیع دی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ سیوریج کے لیے نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں، منصوبے سے علاقے میں خوبصورتی ہوگی اور سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سڑکوں ، پارکس ، برساتی نالوں کو بھی بحال کررہے ہیں، یہ ہم سب کا شہر کا ہے اور اسکی بہتری کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ویژن کراچی کی تعمیر و ترقی ہے، جلد ہی کراچی میں مزید نئے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ ٰوہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں نئی بسیں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنے کیلئے آگئی ہیں جبکہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، باتیں کرنے والے کرتے رہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
