بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی آج بھی پیش نہ ہوئیں-
بشریٰ بی بی کے وکلاء نے حاضری سے طبی استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ یہ مجھ سے بار بار پوچھتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں کہیں لینڈ لائن سے ہی مجھے ٹیلی فون کرنے دیں، میں ایک رات پہلے ہی سب ارینج کر لیا کروں گا۔
کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی جس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
