پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ رات نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ڈنر کیا۔
ڈونیڈن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ڈنر میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف بھی شریک تھے۔
ڈنر میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
