ٹیکس چوروں کے بجلی و گیس کے کنکشنز منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر ہو گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق بی 114 کے تحت کارروائی کی جانی تھی، نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جا سکا، اقدامات کرنے سے ایف بی آر کو عدالتوں سے لیگل ایشوز کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
یکم مارچ تک ایکٹو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف اقدامات شروع ہو سکتے، نان فائلرز کے خلاف سمز بند، کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ پینلٹی عائد کرنے کے اقدامات ہوں گے۔
ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا، اقدامات کے تحت جون 2024 تک بیس لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف تھا۔
