Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کی آبادی کے اعداد و شمار جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں 10 لاکھ 63 ہزار 44 ووٹر، اٹک کے 2 حلقوں میں  13 لاکھ 25 ہزار 431، مری کے ایک حلقے میں 7 لاکھ 16 ہزار 648، راولپنڈی کے 6 حلقوں میں 39 لاکھ 13 ہزار 82، چکوال کے ایک حلقے میں 5 لاکھ 91 ہزار 507 جبکہ تلہ گنگ کے ایک حلقے میں 6 لاکھ 5 ہزار 547 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

ای سی پی کے مطابق جہلم کے 2 حلقوں میں 10 لاکھ 49 ہزار 59، گجرات کے 4 حلقوں میں 21 لاکھ 81 ہزار 724، وزیر آباد کے ایک حلقے میں 6 لاکھ 28 ہزار 505، حافظ آباد کے 2 حلقوں میں 8 لاکھ 3 ہزار867، منڈی بہاؤالدین کے 2 حلقوں میں 12 لاکھ 8 ہزار 71، سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 27 لاکھ 69 ہزار 981، بہاولپور کے 5 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 4 ہزار 278 ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67 لاکھ 65 ہزار 89، ملتان کے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد 30 لاکھ 41 ہزار 729 جبکہ فیصل آباد کےاین اے کے 10 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 43 ہزار 473 ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version