نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بل گیٹس سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان میں سماجی تعاون کے متعدد اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
انوارالحق نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کا تعاون قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر غربت اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا۔
